جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، مندروں اور گورودواروں کو سجا دیا گیا

اتوار 12 اگست 2018 19:30

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) جشن آزادی کے سلسلہ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی تیاریاں عروج پر،مندروں،گوردواروں کو سجا دیا گیا، سیکرٹری بورڈ محمد طارق وزیر کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے مندروں اور گورودواروںکو قومی پرچموں اور خوبصورت روشنیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ بورڈ کے زونل اور ضلعی دفاتر کو بھی قومی پرچم و روشنیوں سے سجایا گیا، ہم جشن آزادی کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں، اس سلسلہ میں 13اگست کو مینار پاکستان میں اقلیتی رہنماؤں کے زیر اہتمام تقریب ہو گی جبکہ 14اگست کو 10بجے دن بورڈ آفس میں پرچم کشائی اور آزادی پاکستان کا کیک کاٹنے کی تقریب ہوگی جس میں ہندو ، سکھ، مسیحی رہنماء شریک ہونگے،انہوں نے بتایا کہ بورڈ کے لاہور ، راولپنڈی ، پشاور، سرگودھا ، سیالکوٹ، لیہ، ڈی جی خان ، کراچی، ننکانہ ، سکھر سمیت دیگر دفاتر کو خوبصورت انداز میں سجا دیا گیاہے۔