ملک کی سیاسی اور حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، علامہ راشد محمود سومرو

اتوار 12 اگست 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر وجنرل سیکریٹری جے یو آئی علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان علما کرام کی قربانیوں اور جدوجہد سے قائم ہوا تھا ملک کی سیاسی اور حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مولانا فضل الرحمن اور جے یو آئی قائدین کے خلاف پروپیگنڈہ بند نہ ہوا تو ذمہ دار ریاست ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم ایم اے سندھ کے صدر و جنرل سیکرٹری جے یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ حضرت مولانا فضل الرحمن کے خلاف پروپیگنڈہ بند کیا جائے ورنہ سخت جواب دیں گے الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا سمیت مختلف حلقوں میں مولانا فضل الرحمن کے خلاف گالم گلوچ زہر آلود زبان برداشت نہیں کریں گے حضرت مولانا فضل الرحمن سیاسی رہنما کے ساتھ ممتاز عالم الدین اور کروڑوں لاگوں کے سربراہ بھی ہیں، صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے سکھر ایئرپورٹ پر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ راشدمحمودسومرو نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت کرائے کے ٹٹو علما کرام اور جے یو آئی سربراہان کے خلاف بکواس کر رہے ہیں ہمیں کسی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے ہماری تاریخ، ہمارا شاندار ماضی ہمارے کردار کا واضح ثبوت ہے مولانا فضل الرحمن کے خلاف گالم گلوچ اور پروپیگنڈہ بند نہ ہوا تو زمیوار حکومت ہوگی مولانا فضل الرحمن نے ملک سے امریکی یہودی ایجنڈے کو ناکام بنایا ہے اس بار سامراجی قوتوں کے ایجنڈے کو دفن کریں گے ہم نے ہمیشہ دلائل ملکی آئین قانون میں رہ کر بات کی ہے، جن کے پاس دلائل نہیں وہ پروپیگنڈہ کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ علما کرام کی قربانیوں اور جدوجہد سے پاکستان وجود میں آیا تھا ہم ہی ملک کی سلامتی کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے پاکستان اسلامی ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آیا تھا پاکستان کو حقیقی طور پر اسلامی فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے ۔