جس ملک کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں،محمد حنیف خان پتافی

اتوار 12 اگست 2018 20:00

ڈی جی خان۔ 12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) جس ملک کے میدان آباد ہوتے ہیں اس کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، یہ ایک نعرہ نہیں بلکہ اس کے لیے عملی اقدامات اٹھانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ نو منتخب ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے سپورٹس جمنزیم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر غلام مرتضیٰ کی طرف سے ترتیب دئیے گئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے سلسلہ میں جاری سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن کے مقابلوں کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ان کا مشن ہے تاکہ انکی ذہنی و جسمانی تربیت بھی ممکن بنائی جا سکے، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانا انتہائی احسن اقدام ہے جس کی ہم ہر فورم پر حوصلہ افائی و سرپرستی مستقبل قریب و بعید میں بھی کرتے رہیں گے ،شجر کاری کے حوالے سے نوجوان کھلاڑیوں کو ترغیب دیتے ہوئے ایم پی اے حنیف خان پتافی نے کہا کہ درخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے سب سے اہم اور کار گر ہتھیار ہیں اس لیے تمام نوجوانوں بالخصوص سول سوسائٹی کو شجر کاری کرنے کے ساتھ ساتھ پودوں کی دیکھ بھال و افزائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے تو ہی موسمی حدت پر قابو پایا جا سکے گا اور ہم اور ہم اپنی آئندہ آنیوالی نسل کو معتدل موسم و ماحول فراہم کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آخر میں مہمان خصوصی حنیف خان پتافی نے بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں فرسٹ ، سکینڈ اور تھرڈ پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں شاہد فرید خٹک، سہیل رضا درانی ، سجاد احمد ، احمد علی قریشی ،مظہر ستار ، شیخ شاہد محمود ،طارق اسماعیل ، طارق برمانی ، طیب سیف و دیگر میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔