صدر ٹرمپ کے انوکھے اقدام‘امریکی بجٹ خسارے میں غیر معمولی اضافہ

اتوار 12 اگست 2018 20:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میںامریکی بجٹ خسارہ بڑھ گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگرس کے بجٹ کے دفتر نے رپورٹ دی کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ بڑھ گیا ہے۔ہل انفارمیشن سینٹر کے مطابق امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اعلان کیا ہے کہ 2018ئ کے مالی سال کے ابتدائی دس مہینے میں فیڈرل بجٹ کے خسارے میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارے میں اضافہ ٹیکسوں میں کمی اور اخراجات بڑھانے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔امریکی کانگر س کے بجٹ آفس کی رپورٹ کے مطابق پہلی اکتوبر 2017ئ سے رواں سال کے جولائی مہینے تک اخراجات آمدنی سے بڑھ گئے جس کے نتیجے میں بجٹ کا خسارہ 682 ارب ڈالر ہوگیا جو2017ئ کے مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 116ارب ڈالر زیادہ ہے۔امریکی کانگرس کے بجٹ آفس نے اندازہ لگایا کہ 2018ئ کے اختتام تک بجٹ کا خسارہ 793ارب ڈالر اور2019ء میں ایک ٹریلین ڈالر ہوجائیگا۔واضح رہے کہ جب امریکی کانگرس نے صدر ٹرمپ کے بجٹ بل کو پاس کیا تھا، تو اسی وقت بہت سے ماہرین نے کہا تھا کہ یہ بجٹ کمپنیوں اور دولتمندوں کے فائدے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :