یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا صریحاً مجرمانہ عمل ہے،بلاول

حکومت بتائے سکیورٹی ہٹاکر وہ کس کے لیئے آسانیاں کر رہی ہی:بیان

اتوار 12 اگست 2018 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نگران حکومت کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی واپس لینے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے سکیورٹی واپس لینا صریحاً مجرمانہ عمل ہے، حکومت بتائے کہ یوسف رضا گیلانی کی سکیورٹی ہٹاکر وہ کس کے لیئے آسانیاں کر رہی ہی: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا حکومت کو معلوم نہیں ہے کہ یوسف رضا گیلانی اور ان کا خاندان دہشتگردوں کے نشانے پر ہی: اسی طرح کے مجرمانہ عمل کے باعث علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہوئے تھی: لکھ کر دیا جائے کہ گیلانی فیملی کو کچھ ہوا تو اس کی ذمیدار حکومت ہوگی: عوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ سیاسی قیادت کی سکیورٹی ہٹاںے کا فیصلہ کس نے اور کونسے اجلاس میں کیا گیا: بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ کیا آنے والے اٴْن حکمرانوں کی خواہش پر ایسا کیا جارہا ہے، جنہوں نے دہشتگردوں کو بھائی کہا اور سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے دیئی: ھارون بلور اور سراج رئیسانی کی حالیہ شہادتیں کیا لمحہ فکریہ نہیں ہیں: انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سمیت تمام سیاسی قیادت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائی