انڈر 17 سندھ ہاکی چمپئن شپ کل ( منگل) سے شروع ہو گی

چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2002ئ کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے، جنرل سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن

اتوار 12 اگست 2018 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انڈر 17 سندھ ہاکی چمپئن شپ (کل)14 اگست سے شروع گی۔ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان جمالی کے مطابق چمپئن شپ سندھ کے چار مختلف ڈسٹرکٹ میں کھیلی جائیگی جس میں کراچی ،حیدرآباد ،سکر ،خیرپور شامل ہیں۔۔کراچی سنٹر میں ڈی ایچ اے ایسٹ، ڈی ا یچ اے ساؤتھ، ملیر اور ڈی ایچ اے سینٹرل شامل ہیں جبکہ حیدرآباد میں ڈسٹرکٹ جامشورو، میرپور خاص، سانگھڑ، حیدرا ٓبادد شامل ہیں جبکہ خیرپور سنٹر میں ڈسٹرکٹ دادو، ڈسٹرکٹ نوشیروفیروز، ڈسٹرکٹ نوابشاہ، ڈسٹرکٹ خیرپور شامل ہیں جبکہ سکھر سنٹر میں ڈسٹرکٹ جیکب آباد، ڈسٹرکٹ کشمور، ڈسٹرکٹ گھوٹکی، ڈسٹرکٹ لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں یکم جنوری 2002ئ کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو عمر کے ثبوت کے لئے اپنے ہمراہ نادرہ کا اصل ب فارم لانا ہوگا، ورنہ کھلاڑی چمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ رمضان جمالی نے بتایا کہ ہر سنٹر سے دو دو ٹیمیں فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی ، چمپئن شپ کا فائنل راؤنڈ 26 اگست سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ چمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے……