حیدرآباد، گلگت بلتستان میں دہشتگردی کی کاروائیاںوہاں کا امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہے،رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 12 اگست 2018 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) گلگت بلتستان میں دہشتگردی کی کاروائیاںوہاں کا امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہے،ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام ہوں گی،ملک دشمنوں نے اس بار گلگت بلتستان جیسے آسان حدف کا انتخاب کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کلچر ل ونگ سند ھ کے جنرل سیکریٹری لیاقت علی شاہانی قادر صبا ،نادر علی نادر،راجہ طاہر،قاضی طارق،نوید میمن نے گلگت میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروںکی شہادت کے واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے گلگت بلتستان کے علاقے دیامیر میں اسکولز کو نظر آتش کرنے جج پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات گلگت بلتستان کے جیسے پر امن علاقے کا امن و امان تباہ وبر باد کرنے اور علاقے سے گزرنے والے معاشی انقلاب کے منصوبے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہے لیکن ملک دشمن عناصر کو اپنے ان گھناؤنے ناپاک منصوبوں میں ماضی میں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا اس باربھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا سیکورٹی ادارے ان ملک دشمن دہشتگرد عناصر کے خلاف بھر پورکاروائی کرکے ان واقعات میں ملوث دہشتگردوں کوسزا دیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سی پیک کے گیٹ وے گلگت میں دہشتگردی کی کاروائیاں معاشی انقلاب کے منصوبے کو سبوتاژ کرنے اور علاقے کے امن و امان کوتباہ کرنے کی سازش ہے،ملک دشمن عناصر ماضی میں بھی اپنے ناپاک عزائم ناکام ہوئے اس بار بھی ان کی سازشیں ناکام ہوں گی،سیکورٹی ادارے واقعات میں ملوث دہشت گردعناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کریں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم آرائیاں حیدر آباد ڈویژن کے صدر انجینئر شاہد محمود آرائیںسیکریٹری اطلاعات امتیاز علی آرائیں،رئیس انجینئر مدد علی آرائیں،محمد علیم آرائیں ایڈوکیٹ نے گلگت میں پولیس چوکی پر دہشگروں کے حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت اور دالبندین کے علاقے میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت ورثاسے ہمدردی اور شہدا کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان معاشی انقلاب کے منصوبے پاک چائینا اکنامس کوریڈور کا گیٹ وے ہے دہشتگردوں کی جانب سے اس اہم اور حساس خطے کے علاقوںدیامیر میں اسکولز کو نظر آتش کرنے جج پر قاتلانہ حملے کے بعد گلگت میں پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات گلگت بلتستان کے جیسے پر امن علاقے کا امن و امان تباہ وبر باد کرنے اور علاقے سے گزرنے والے معاشی انقلاب کے منصوبے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ ہے بلوچستان کے علاقے دالبندین میں چینی انجینئرز کی بس پر خودکش حملہ بھی دہشتگردی کے واقعات کی کڑی اوراسی سازش کا حصہ ہے لیکن ملک دشمن عناصر کو اپنے ان گھناؤنے ناپاک منصوبوں میں ماضی میں بلوچستان کے علاقوں بھی ناکامی کا سامنا کرنا اورپڑا اس بار گلگت بلتستان میںبھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا سیکورٹی ادارے ان ملک دشمن دہشتگرد عناصر کے خلاف بھر پورکاروائی کرکے ان واقعات میں ملوث دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔