لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد

اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعہ سفارت کاری کا فروغ اہمیت کا حامل ہے ، اس کے نتیجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات فروغ پائیں گے پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو

اتوار اگست 21:00

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔اس شو کا اہتمام فلورل آرٹ سوسائٹی آف پاکستان پشاور چیپٹر نے پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے کیا تھا۔برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان نے نمائش کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔نمائش میں مسز فرید طارق نشتر، سامعہ ہمایوں، رخسان عزیز اور حمیرا بابر نے پھولوں کی آرائش سے متعلق مختلف ڈیزائن پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعہ سفارت کاری کا فروغ اہمیت کا حامل ہے اور اس کے نتیجہ میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات فروغ پائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعہ سفارتکاری کے عنوان کے تحت گذشتہ ہفتے ہائی کمیشن میں ریسلروں کیلئے پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں برطانوی ریسلروں نے بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے کردار کی مناسبت سے ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا۔ فریدہ طارق نشتر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں پھولوں کی نمائش کیلئے پاکستانی ہائی کمیشن کی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر پاکستانی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوںنے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کی اہمیت بھی اجاگرکی۔

متعلقہ عنوان :