لاہور پولیس نے یوسف رضا گیلانی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے غیر ضروری سکیورٹی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی شفارشات کی روشنی میں واپس لی،ترجمان

اتوار 12 اگست 2018 21:10

لاہور۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) لاہور پولیس نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سے غیر ضروری سکیورٹی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی شفارشات کی روشنی میں واپس لی،تمام سیاسی شخصیات سے سیاسی وابستگی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سکیورٹی واپس لی گئی،ترجمان لاہور پولیس نے کہا ہے کہ سکیورٹی اداروں کی مشاورت کے بعدسیاسی شخصیات سے سکیورٹی از سر نو جائزہ لے کر واپس لی گئی،سیاسی شخصیات اپنی سکیورٹی کے لئے مستند نجی سکیورٹی کمپنیوں سے سکیورٹی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔