Live Updates

تحریک انصاف کا سردار اختر جان مینگل کی طرف سے سپیکراورڈپٹی سپیکرکی حمایت کرنے پرشکریہ

اتوار 12 اگست 2018 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے بلوچستان ہائوس اسلام آبادمیںتحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عارف علوی، اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے نامزد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بی این پی (مینگل)کے رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی ،آغا حسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ بھی موجود تھے۔ دونوں پارٹی کے رہنمائوں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات