تحریک انصاف جب تک 6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی اس وقت تک آزاد بیچوں پر بیٹھیں گے،سرداراخترمینگل

اتوار اگست 21:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحریک انصا ف ہماری پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ۔

(جاری ہے)

6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی وہ قومی اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھے گئے اس وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں خاتون سمیت 4 نشستیں ہیں جن میں سردار اختر جان مینگل، ہاشم نوتیزئی، آغاحسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہنازنصیر بلوچ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار اختر مینگل نے واضح طورپر کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے 6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے ہم ایک سال تک انتظار کرینگے اس کے بعد فیصلہ کرنے میںہماری پارٹی آزاد ہوگی۔