Live Updates

ہارس ٹریڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن نوٹس لے،ڈپٹی میئر اسلام آباد

این آر او کی باتیں کرنیوالے عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں، ذیشان نقوی کی گفتگو

اتوار 12 اگست 2018 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنماوڈپٹی میئر اسلام آباد سیدذیشان علی نقوی نے کہاہے کہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف الیکشن کمیشن نوٹس لے ، ایم کیو ایم، ق لیگ ،لوٹے،لٹیرے بکائو گھوڑے کے ساتھ عمران خان نیا پاکستان بنائیں گے،عوام باشعور ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف نہ جھکا ہے اور نہ بکاہے،ڈیل اور این آر او کی باتیں کرنیوالے عوام میں غلط فہمیاں پھیلانے کی کوششیں کررہے ہیں،میاںنوازشریف بیمارہوکرہسپتال گیا نہ کہ ڈیل کرنے اور ہسپتال لیجانے کا فیصلہ ڈاکٹروں کا تھا نہ کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا اس طرح کی بے سراپا باتیں کر کے عوام کو گمراہ نہیں کیاسکتا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ ایک طرف مسلم لیگ(ن) کے قائد پر نااہلی کاالزام لگا کر سیاست سے کنارہ کشی کامشورہ دیاجا رہا ہے تو دوسری طرف پوری پی ٹی آئی پر ایک نااہل شخص جہانگیرترین نے قبضہ کرلیا ہے،جتنے بھی معاملات ہو رہے ہیں جہانگیرترین ہی کررہے ہیں بعض معاملات میں وہ عمران خان کو بھی کچھ نہیں سمجھتے ،مسلم لیگ(ن) ایوان بالا میں اپوزیشن دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں اور مبینہ دھاندلی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات