مسلم لیگ(ن) کو سوچی سمجھی سازش کے تحت دیوار سے لگایاگیا ہے،ملک اختر اعوان گولڑہ

اتوار 12 اگست 2018 21:40

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے رہنما ملک اختر اعوان گولڑہ نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مینڈیٹ چوری کیاگیا ہے،48گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک کئی حلقوں سے رزلٹ نہیں آیا،الیکشن کمیشن کی شفایت پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دیوار سے لگایاگیاا نہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور قائد میاں نوازشریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے کیلئے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے گئے،ہم اپنے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔