جشن ِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سٹیج ڈرامہ ’ہم سب کا پاکستان‘ پیش کیا گیا

اتوار اگست 21:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںراولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام حب الوطنی پرمبنی سٹیج ڈرامہ ’ہم سب کا پاکستان ‘پیش کیا گیا۔کھیل کوبشارت جعفری نے تحریرکیا تھا اورہدایات امین شہزادہ نے دیں تھیں جبکہ فنکاروں میں رانا کاشف، عمران رشدی،شہزادمغل،فقیرحسین،وحیدمنہاس،شاہدکوڈو،رضوانہ خان،نورعلی،ارشدخان اورامین شہزادہ شامل تھے۔

کھیل مرکزی خیال تھا کہ اپنی سوچ آزادکریں تاکہ ملک کے لیے اچھا سوچیں۔

(جاری ہے)

ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدبھی اس موقع پرموجودتھے۔کہانی ملک کی موجودہ صورت حال پرمبنی تھی جہاں پرموروثی سیاست کرنے والے صرف اپنے بارے میں سوچتے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ نوجوان تعلیم،صحت ،قانون کی عملداری پریقین رکھتے ہیں۔کھیل کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ بشارت جعفری کا لکھا ہوا یہ کھیل آج کے حالات کی عکاسی کررہا تھا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ کھیل کے ذریعے حب الوطنی کا پیغام دیا گیا۔جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں محفل موسیقی آج منعقدہوگی جس میں معروف گلوکارہ منیٰ بیگم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔