سندھ اسمبلی کے 164 ارکان اسمبلی (آج)پیر کو حلف اٹھائیں گے

اتوار اگست 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) انتخابات 2018 میں کامیاب ہونے والے سندھ اسمبلی کے 164 ارکان اسمبلی (آج)پیر کو حلف اٹھائیں گے، نئے اور بیشتر پرانے ارکان کے استقبال کیلئے سندھ اسمبلی کے اطراف رنگ روغن سمیت دیگر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کے بعد سندھ اسمبلی کا یہ پہلا اجلاس ہو گا جس 164 ارکان حلف اٹھائیں گے جن میں 97 پیپلزپارٹی ،30 تحریک انصاف اور21 ایم کیوایم پاکستان،، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 14 اور تحریک لبیک پاکستان کے 3 ارکان کے ارکان شامل ہیں۔