واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے وفد کا واٹربورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ کا دورہ ، معلامات سے آگاہی حاصل کی

اتوار اگست 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) آئی بی اے کے چار روزہ تربیتی کورس کے سلسلے میں کراچی آئے ہوئے واٹراینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور کے ایک وفد نے چیف ایگزیکٹیو انجینئر خانزادہ خان اور چیئرمین طاہر عظیم کی سربراہی میں واٹربورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ، وفد نے ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ ،ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان اور ڈی ایم ڈی پلاننگ ایوب شیخ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی،اس موقع پر وفد کو واٹربورڈ کی جانب سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کیلئے کیئے گئے اقدامات خصوصاً گزشتہ 6 کے دوران شہریوں کی سہولت کیلئے قائم کئے گئے واٹربورڈ کے آن لائن ٹینکرز سیل ، موبائل ایپ ،جدید شکایتی مرکزسمیت دیگر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار اور ان کی افادیت سے آگاہ کیا گیا ، ایم ڈی واٹربورڈ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کے مکینوں کو پانی کی منصفانہ فراہمی و تقسیم آب سمیت نکاسی آب کی بہتر سہولیات فراہم کررہا ہے اور شہر کی پانی ونکاسی آب کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہمی ونکاسی آب کے عظیم ترمنصوبوں سمیت دیگر پر کام تیز ی سے جاری ہے ،انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے اعلیٰ اختیاراتی واٹرکمیشن کی ہدایات پر عملدآمد کرتے ہوئے واٹربورڈ کے 9 فلٹرپلانٹس پر بیرون ملک سے درآمد کردہ 30 کلورینیٹرز نصب کردیئے گئے ہیں جس کے بعد واٹربورڈ بین الاقوامی معیار کے مطابق خودکار نظام کے تحت جراثم سے پاک کلورین ملاپانی فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا ادارہ بن گیا ہے، وفد کے ارکان نے واٹربورڈ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا وفد میں دیگر کے علاوہ ڈبلیو ایس ایس پی کے رکن حاجی جاوید ، شاہ ناصر ،عامر لطیف ، خورشید خان ،حاجی اقبال ، عثمان مروت ، اشرف احمد اور سوئس ڈپلومیٹ کارپوریشن کے مسرور احمد ، ابوریحان اور اسماء راحت شامل تھیں جبکہ بریفنگ میں واٹربورڈ کے چیف انجینئر اعظم خان اور سپرنٹنڈنگ انجینئر شکیل قریشی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ، اس موقع پر وفد کے ارکان کو روایتی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔