واٹربورڈکے ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے ہمہ وقت فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہیں ،خالد محمود شیخ

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈ ملک کے سب سے بڑے شہر کو پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کی سہولیت فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس کے ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے دن رات محنت کرتے ہیں ،اپنی زندگی کا قیمتی اوربڑا حصہ شہریوںکی خدمت اور فرائض کی ادئیگی میں صرف کردیتے ہیں ، واٹربورڈکے محنتی اور مخلص افسران اور اہلکار ملک کا اثاثہ ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے محنتی اور ادارہ کا نام روشن کرنے والے افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے ان کو کام کا بہتر ماحول کی فراہمی و قواعد کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں ،وہ واٹربورڈ کے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ایچ آر ڈی اینڈ اے و فنانس معراج الدین کے اعزاز میں واٹربورڈ کے فنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب سے خطا ب کررہے تھے ،اس موقع پرانہوں نے سابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر معراج الدین کی شہر اور واٹربورڈ کی اعلیٰ خدمات پر انہیں بھرپور انداز میںخراج تحسین پیش کیا ، اانہوں نے کہا کہ واٹربورڈ کے ملازمین کو قواعد کے مطابق تمام سہولیات پہلے سے کہیں بہتر طریقے سے فراہم کی جارہی ہیں اور ان کے مسائل کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ٹیکنیکل سروسزاسد اللہ خان نے کہا کہ واٹربورڈ کے افسران او ر ملازمین موسم اور حالات کی پرواہ کیئے بغیر پورے سال بغیر کسی وقفہ کے شہریوںکو دستیا ب پانی کی فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات بہم پہنچاتے ہیں ، انہوں نے معراج الدین کی ادارے کیلئے گراں قدر خدمات کا تفصیلی ذکر کیا اور ان کی شہریوں و ادارے کے استحکام کیلئے کی گئی خدمات کو سراہا ، بعدازاں ڈائریکٹر فنانس محمد ثاقب ،چیئرمین آفیسرز کلب ندیم کرمانی نے بھی خطا ب کیا جبکہ تقریب میںڈی ایم ڈی آر آ ر جی محمد اسلم خان ،ڈی ایم ڈی پلاننگ ایوب شیخ ،ایم ڈی واٹربورڈ کے کوآرڈینیٹر مشکورالحسنین،اسٹاف آفیسر ٹو ایم ڈی الہیٰ بخش بھٹو، چیف انجینئر ای اینڈ ایم اعظم خان ،چیف انجینئر واٹراینڈسیوریج غلام قادر عباس ، سلیم احمد ،سپرنٹینڈنگ انجینئر سکندرعلی زرداری ، شکیل قریشی ، سلیم احمد ،ڈائریکٹر آئی ٹی غنی شیخ،اے ڈی ایل ایف اے عارف رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس ، شیزان احمد، اعظم خان ، فرحت عباس اور دیگر نے شرکت کی ،تقریب کے اختتام پر ایم ڈی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واٹربورڈ ، ڈائریکٹر فنانس نے ڈی ایم ڈی(ر) معراج الدین کو یادگاری شیلڈ اور دیگر نے تحائف پیش کیئے بعدازاں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :