پاکستان جوجیٹسو فیڈریشین کے طارق علی اٹھارہویں ایشین گیمز میں بطور ریفری خدمات سر انجام دیں گے

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشل جوجیٹسو مارشل آرٹ کے ریفری طارق علی کو جوجیٹسوایشین فیڈریشن کی جانب سے جکارتہ میں رواں سال کھیلی جارہی اٹھارہویں ایشین گیمز میں بطور ریفری خدمات سر انجام دینے کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی جوجیٹسو ریفری/جج کو اس سطح پر ہونے والے مقابلوں میں جج کے فرائض ادا کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔

اسپورٹس کے حلقے میں طارق علی کی اس ایشین گیمز میں تقرری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔ واضح رہے طارق علی پاکستان مارشل آرٹ کی فیلڈ میں وہ واحد ریفری/جج ہیں جو کہ انٹرنیشنل چیمپین شیپس اور ایشین بیچ گیمز 2016اور انڈورمارشل آرٹس گیمز2017 میں بھی جوجیٹسو کے ایونٹس کو بطورانٹرنیشنل ریفری/ جج کنڈکٹ کرواچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :