بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے امتحانات برائے 2018میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) چیئرمین بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار میں لڑکیوں کا ترقی کرنا اچھا شگون ہیں لیکن لڑکوں کے اچھی کارکردی نہ دکھانے سے مستقبل میں مشکلات پیدا ہوگی موجودہ وقت میں اس بات کی ضرورت ہے کہ کلاس روم کا ماحول بہتر ہو ورنہ بہتری نہیں آسکے گی ضرور ت اس بات کی ہے کہ تعلیمی میدان میں کمزور بچے کو زیادہ اہمیت دی جائے تاکہ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے وہ اتوار کو سینٹرل ہومیو پیتھک میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں میٹرک سائنس کے نتائج کے اعلان کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

تقریب میں سندھ کے تمام بورڈ ز کے چیئرمین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے والدین اور دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میٹرک سائنس کے امتحانات برائے 2018میں پہلی اور دوسری پوزیشن لڑکیوں نے حاصل کی جبکہ کہ تیسر ی پوزیشن لڑکے نے حاصل کی پوزیشن حاصل کرنے والوں میں پہلی پوزیشن ماریہ آصف اور دوسر ی پوزیشن آمنہ اقبال اور تیسری پوزیشن جنید احمد نے حاصل کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سعید الدین نے مزید کہا کہ ہمیں وقت کی قدر کرنا چاہیے اور ہر کام مقررہ وقت پر کیا جائے تو بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو دوران تعلیم مواقع ملنا چاہیے کہ وہ اساتذہ سے سوال کرسکے اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے وہ ان کے سوالوں کے جواب دیں انہوں نے کہا کہ آج صورتحا ل یہ بن چکی ہیں کہ طالبعلم کیمسٹری پڑھ رہا ہوتا اور اس کا دماغ فزکس کی طرف مائل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال نتیجہ 63فیصد رہا اور نکل کرنے والے بچے ناکام رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جن بچوں نے کامیابی حاصل کی ہے ان کی مارک شیٹ آئندہ چار روز تک اسکول میں پہنچ جائیں گی ۔

تقریب میں سندھ کے تمام میٹرک اور انٹر بورڈ ز کے چیئرمینوں نے شرکت کی اور اظہار خیا ل کیا ۔میٹر ک کے امتخانا ت میں 53850 طالبعلموں نے کامیابی حاصل کی اس میں سے 7.6طالبعلموں نے اے ون گریڈ حاصل کیا ۔ تقریب میں پوزیشن حاصل کرنے والے جنرل گروپ کے طالبعلموں سمیت سائنس گروپ اور گونگے بہرے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں میں شیلڈ ،مارک شیٹ اور اسناد تقسیم کی گئی ۔اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ سعید الدین نے کہا کہ پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں کو کیش پرائز دینے کی تقریب جلد منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :