یوم آزادی کے موقع صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں ، ڈاکٹر حسن عسکری
یوم آزادی کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی سکیورٹی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے، موجودہ حالات میں امن عامہ کے قیام کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایاجائے ،یوم آزادی کے لئے وضع کردہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور عوامی مقامات کے ساتھ حساس مقامات کی سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، نگران وزیر اعلی پنجاب کی انتظامیہ کو ہدایت
اتوار 12 اگست 2018 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے اور پولیس حکام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں۔
انہو ںنے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے اورمتعلقہ ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی پر مری اور دیگر تاریخی و تفریحی مقامات کے اردگرد ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات ہونے چاہئیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ یوم آزادی کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ صوبے بھرکے تمام شہروں میں ٹریفک پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو رواں دواں رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان مرتب کریں اور سینئرپولیس افسران سکیورٹی اورٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے مناتی ہیں،اس لئے یوم آزادی کی تقریبات کو بھرپور انداز سے منایا جائے گااورتحریک پاکستان کے ہیروز کو زبردست طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا- تحریک پاکستان کی جدوجہد ہمارے بزرگوں کی محنت سے عبارت ہے - یوم آزادی کی تقریبات کے ساتھ عمارتوں کو منفرد انداز سے روشن کیا جائے گا- نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس موقع پر ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔نگران وزیر اعلیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.