حافظ آباد کے نواحی گائوں رام گڑھ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے باپ، بیٹا جاں بحق ، ایک شخص شدید زخمی ہوگیا

اتوار اگست 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں رام گڑھ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ کی ٹکر سے باپ، بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید ذخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جھاریانوالہ حافظ آباد کا رہائشی مستری عبدالرشید اپنے بیٹے محمد علیم اور ایک ساتھی محمد ناصر کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گوجرانوالہ روڈ پر جارہے تھے جب وہ رامگڑہ کے قریب پہنچے تو مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار کیری ڈبہ نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں عبدالرشید اور اسکا بیٹا محمد علیم جاں بحق جبکہ محمد ناصر شدید ذخمی ہوگیا۔

کیری ڈبہ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ باپ ، بیٹا کی نعشیں جھاریانوالہ میں پہنچیں تو کہرام برپا ہوگیا۔ بعدازاں دونوں باپ بیٹا کو ایک دوسرے کے پہلو میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :