سکھیکی کے محلہ عنایت پورہ سے چھ سے زائد ملزمان نے ایک شخص کو اغواء کر لیا

اتوار اگست 21:40

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) سکھیکی کے محلہ عنایت پورہ سے چھ سے زائد ملزمان ایک شخص کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کرلے گئے۔ سلطان ولد کرم اللهکا مبینہ طور پر راسب علی وغیرہ سے زمین کے قبضہ کا تنازعہ چلا آرہا تھا اور کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز راست ولد عطاء اپنے چھ ساتھیوں کر ہمراہ ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکلوںپر محلہ عنایت پورہ میں آیا جہاں ملزمان سلطان کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کرلے گئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :