Live Updates

عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے گئے،کپتان نے الیکٹبلز کے نام پر ملک بھر سے چوروں کا مجمع قومی اسمبلی میں جمع کیا ،ریاست ہماری مال وجان کا تحفظ نہیں کر سکتی تو ہمیں بتایا جائے ، ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا مگر سیاست سے کوئی نہیں نکال سکتا ، اسفندیار ولی خان کا چارسدہ میں جلسے سے خطاب

اتوار 12 اگست 2018 21:40

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کیلئے تمام ریاستی وسائل استعمال کئے گئے، کپتان نے الیکٹبلز کے نام پر ملک بھر سے چوروں کا مجمع قومی اسمبلی میں جمع کیا ہے ،ریاست ہماری مال وجان کا تحفظ نہیں کر سکتی تو ہمیں صاف صاف بتایا جائے ، نے ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا مگر سیاست سے کوئی نہیں نکال سکتا ،ہم باچا خان کی سیاست کے وارث ہیں ،ہزاروں شہادتیں بھی ہمیں سیاست سے نہیں روک سکیں۔

وہ چارسدہ میں شہدائے بابڑہ کی یاد میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ۔ جلسہ سے میاں افتخار حسین اور سردار حسین بابک نے بھی خطاب کیا ۔ اسفندیار ولی خان نے شہدائے بابڑہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ بابڑہ کے مقام پرباچا خان کے سینکڑوں پیروکاروں نے ہمارے مستقبل کیلئے جانوں کی قربانیاں پیش کی جس کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا، میاں افتخار حسین اور پارٹی کے دیگر قیادت کو روزانہ کی بنیاد پر تھرٹ الرٹ جاری کیا جاتا ہے اور ان کو باقاعدہ طور پر خود کش حملہ آور کی عمر، کپڑوں کا رنگ اور وقت بھی بتایا جاتا ہے مگر حیرانگی ادارے ان کو گرفتار نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

اسفندیار ولی خان نے کہاکہ کل تک عمران خان ، نواز شریف اور مودی کے ٹیلی فونک رابطوں پر کافی معترض تھے مگر آج خود ان سے رابطوں میں ہے ،پنجاب کو بچانے کیلئے عمران خان ضرور مودی سے دوستی کریگا مگر ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ مغربی سرحد پر امن کیلئے افغانستان سے بھی تعلقات ٹھیک کرنا ہونگے کیونکہ پاکستان اور افغانستان میں امن دونوں قوموں کی ترقی اور خوشخالی کیلئے وقت کی ضرور ت ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمیں پارلیمنٹ سے نکالا مگر سیاست سے کوئی نہیں نکال سکتا ،ہم باچا خان کی سیاست کے وارث ہیں اور ہزاروں شہادتیں بھی ہمیں باچا خان کے سیاست سے نہیں روک سکے ۔ باچا خان کے فلسفہ سیاست پر گامزن رہ کر اے این پی اپنی سیاسی جدو جہد جاری رکھی گی اور پختونوں کے حقوق کیلئے پہلے سے بڑھ کر قربانیاں دیتے رہیگی ۔ اسفندیار ولی خان نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے الیکٹبلز کے نام پر ملک بھر سے چوروں اور لٹیروں کا مجمع قومی اسمبلی میں جمع کیا ہے ۔ پہلے کپتان نے کہاکہ تمام حلقے کھولنے کیلئے تیار ہے مگر خواجہ سعد رفیق نے ایک حلقہ کھولا تو خان صاحب سیدھے سپریم کورٹ چلے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات