ضلع باجوڑ خار کے اسسٹنٹ کمشنر عارف یوسفزئی نے اقرباء پروری کی انتہاء کردی

سرکاری گھر جبراًً خالی کروانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس کے گریڈ15 ملازم کو قیدکروا دیا قیدشخص کے اہلخانہ کی چیف جسٹس پاکستان اور گورنر خیبر پختونخوا سے رہائی کی اپیل

اتوار اگست 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) ضلع باجوڑ خار کے اسسٹنٹ کمشنر عارف یوسفزئی نے اقرباء پروری کی انتہاء کردی،مفادات کی خاطر محکمہ سول ڈیفنس کے گریڈ15ملازم ضیاء الرحمن کو جیل میں قید کردیاہے،سرکاری گھر جبراًً خالی کروانے کیلئے اُس سے پہلے سے رہائش پزیر سول ڈیفنس کے ملازمین سے جبراًً خالی کرنے کے انکار پر گریڈ15ملازم ضیاء الرحمن کو 18جولائی سے جیل میں قید کروا دیا ، قید ملازم نے اسسٹنٹ کمشنر پر چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے کا بھی الزام لگایاہے۔

(جاری ہے)

قید شخص کے اہلخانہ نے چیف جسٹس پاکستان، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ، گورنر خیبر پختونخوا اور نگران وزیراعلیٰ سے قید ملازم کی رہائی اور موقف سننے کی اپیل کی ہے اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے ۔