ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال گاہکوچ میں سہولتوں کا فقدان ،مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا

اتوار 12 اگست 2018 21:40

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال گاہکوچ میں سہولتوں کا فقدان مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا غذر کے دور دراز علاقوں سے علاج کی غرض سے مریض گاہکوچ میں آتے ہیں مگر سہو لیات سے عاری اس ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض گلگت کے ہسپتالوں میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیںڈی ایچ کیو ہسپتال کو وجود میں آئے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن ہسپتال میں سٹاف کی مطلوبہ تعداد ،میڈیکل اور سر جیکل کے شعبہ سے وابستہ سپیشلسٹ ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کی تعیناتی بھی تا حال نہیں ہو سکی ہے مریض علاج کی غرض سے گلگت کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیںاوربھاری اخراجات برداشت کر کے گلگت لے جاتے ہیں یا پرئیویٹ ہسپتالوں میں اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہے زمہ دارن کو عوام کی طرف سے اصلاحات اور سہولیات سے مطالق وضاحت کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہیں ہسپتال میں میں علاج معدوم ہونے کی وجہ سے عوامی اور سماجی حلقوں سے لیکر مریض تک انتظامیہ پر دبائوڈال رہے ہیں ضلع کے ایک بڑے ہسپتال میں لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی کے لیے ایک سپیشلسٹ ڈاکٹر کا نہ ہونا حکومت وقت کے لیے لمحہ فکریہ ہے ضلع غذر کے اکثر موضعات پہاڑی علاقوں اور نالہ جات میں واقع ہے ان موضعات میں آمدرفت کے لیے سڑکیں بھی نہیں ہے ایسے دشوار علاقوں برست ،ایمت،تھوئی،سے مریضوں کو ہسپتال منتقل کر نے میں جن مصائب کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکا اندازہ لگانا مشکل ہے موجودہ حکومت صحت میں اصلاحات اور سہولیات کی رٹ لگانے سے نہیں تھکتی ان کے بر عکس گاہکوچ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال میں واضح نظر آرہاہے عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ گاہکوچ ہسپتال کو دیگر ضلع کے ہسپتال کے برابر لایا جائے اور سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی کا فوری بندوبست کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :