Live Updates

بلوچستان میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منائیں گے، بابر یوسفزئی

تحریک انصاف صوبے میں بھی ایک صاف شفاف حتساب کا آغاز چاہتی ہے ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے کہاہے کہ پورے بلوچستان میں ملی جشن آزادی جوش و جذبے سے منائیں گے ،تمام اضلاع میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھرپور جشن منایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 14 اگست ہمیں ایک آزاد شہری اور ایک پیارے ملک میں رہنے کا احساس دلاتاہے ہمارے آباد اجداد نے ہزاروں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف صوبے میں بھی ایک صاف شفاف حتساب کا آغاز چاہتی ہے بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشیش کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات