سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس ( آج) ہوگا

اتوار اگست 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا جس میں کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس ( آج) پیر کو ہوگا ، اجلاس صبح 10بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ، اجلاس کے دوران کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا، کمیٹی 12ارکان پر مشتمل ہے جس میں سینیٹر صلاح الدین ترمذی ، سردار یعقوب خان ناصر ، شمیم آفریدی ، عطاء الرحمان ، ثمینہ سعید ، محمد ایوب ، سجاد حسین طوری ، ہدایت اللہ ، حاجی مومن خان آفریدی ، تاج محمد آفریدی،اورنگزیب خان اور ہلال الرحمان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :