Live Updates

پارلیمنٹ لاجز کی اچانک لفٹ بند ہونے سے پی ٹی آ ئی رہ نما ء مشکل میں پھنس گئے

شفقت محمود زیا دہ پر یشان نظر آ ئے، اسد قیصر سپیکر منتخب ہو نے کے بعد لفٹس کا کام جلد کر وائیں گے، فواد چو ہدری

اتوار 12 اگست 2018 21:40

پارلیمنٹ لاجز کی اچانک لفٹ بند ہونے سے پی ٹی آ ئی رہ نما ء مشکل میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) پارلیمنٹ لاجز کی اچانک لفٹ بند ہونے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر ،شفقت محمود اور فواد چوہدری مشکل میں پھنس گئے ۔اتوار کے روز پاکستان تحریک انصاف کا وفد پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنمائوں سے ملاقات کیلئے پارلیمنٹ لاجز پہنچا ۔

ملاقات کے اختتام پر تحریک انصاف کے رہنمائوں نے گرائونڈ فلور پر جانے کیلئے لفٹ کا سہارا لیا ۔

(جاری ہے)

لفٹ کے اچانک بند ہونے سے تحریک انصاف کے تینوں اہم رہنما لفٹ میں بند ہونے سے مشکل میں پھنس گئے اور ان کے پسینے چھوٹ گئے ۔ ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر لفٹ کو بحال کیا ۔اس صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ لفٹ بند ہونے کے باعث ایک مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا اور ایسی حالت میں سب سے زیادہ پریشان شفقت محمود نظر آئے ۔

اسد قیصر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی بننے کے بعد سب سے پہلے پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ کا کام کراوئیں گے تاکہ آئندہ کسی کو ایس صورتحال درپیش نہ آئے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ لاجز کی لفٹ بند ہونے کے باعث مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات