جاپان،امریکی فوجی اڈے کی منتقلی پر ہزاروں افراد کا احتجاج

اتوار اگست 21:40

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) جاپان کے جزیرے اوکیناوا کے ہزاروں افراد نے امریکی فوجی اڈے کو منتقل کیے جانے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جاپان کے جنوبی جزیرے سے امریکی فوج کا مکمل انخلا کیا جائے،امریکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے جنوبی جزیرے اوکیناوا کے عوام نے امریکی فضائی اڈے فوتیناما کو ایک گنجان آباد علاقے سے دور کم آبادی والے علاقے میں منتقل کیے جانے کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے فوتیناما بیس کو علاقے سے ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی اڈہ جزیرے کے ماحول کے لیے ٹھیک نہیں،اتوار کو تقریبا 70 ہزار افراد نے ریاست ناہا کے پارک میں جمع ہو کر احتجاج کیا،احتجاجی ریلی کی سربراہی کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر کیئچیرو جہانا کا کہنا تھا کہ ہم گورنر کے دیے گئے احکامات کے تحت امریکی فوجی اڈے کی منتقلی کو روکیں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے ہینوکو نیو بیس، نوہینوکو بیس کی تعمیر نامنظور )، اوکیناواز ول ناٹ گیواپ(اوکیناوا کے عوام ہمت نہیں ہاریں گے )کے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :