بھارت،کیرالا میں بارشوں سے سیلاب،ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

اتوار 12 اگست 2018 21:40

کیرالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اگست2018ء) بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 37 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ، ہزاروں ایکڑ اراضی پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں،بھارت میں جاری شدید مون سون بارشوں کے باعث ریاست کیرالہ کے 14 اضلاع کو خطرناک قرار دے دیا گیا تھا، بھا رتی میڈ یا کے مطا بق کئی روز سے جاری بارشوں نے بھارت کی کئی ریاستوں میں معمولات زندگی کو مفلوج کردیا ہے۔

سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بھی 37 سے زائد ہوچکی ہے،قدرتی آفات سے نمٹنے والے کیرالا کے اداریکے مطابق سیلاب کے باعث 2 ہزار 5 سو ایکڑ رقبے پر پھیلی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں بارشوں کا سلسلہ کم نہیں ہوا تو ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ریاستی حکام کے مطابق سیلاب کی تباہیوں کے باعث تقریبا 30 ہزار افراد سرکاری کیمپ میں رہنے پرمجبور ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 15 اگست تک ملک میں بارش کی پیش گوئی کی ہے اور ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر مچھیروں کو بھی سمندر سے دور رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔بھارت میں جون سے شروع ہونیوالا بارشوں کا سلسلہ ستمبر میں اختتام پذیر ہوتا ہے، بارشیں ملکی زراعت کے لیے تو سودمند ہیں لیکن دوسری جانب شدید تباہی کا باعث بھی بنتی ہیں