جنوبی افریقہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے تیسری بدترین شکست کا سامنا

اتوار 12 اگست 2018 21:50

کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) جنوبی افریقہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے تیسری بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، سری لنکا نے اتوار کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں پروٹیز کو 178 رنز سے شکست دی، جنوبی افریقن ٹیم کو 2002ء میں پاکستان کے ہاتھوں 182 رنز کے واضح مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو کہ اس کی بدترین شکست ہے، پروٹیز کو دوسری بدترین شکست 2013ء میں ہوئی تھی جبکہ سری لنکا کے ہاتھوں اسے 180 رنز کے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔