پی ٹی سی ایل کا ملک کے 71ویں یوم آزادی کی مناسبت سے عوام الناس کیلئے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب یادگاری تھری ڈی ڈیجیٹل شو کا اہتمام

اتوار 12 اگست 2018 21:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے ملک کے 71ویں یوم آزادی کی مناسبت سے عوام الناس کیلئے 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب یادگاری تھری ڈی ڈیجیٹل شو کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا رات 8 بجے سے رات گئے تک جاری رہنے والے تھری ڈی ڈیجیٹل شو میں خیرمقدم کیا جائے گا جس میں ڈیجیٹل میپنگ اور لائٹ شو کا اہتمام ہوگا۔

یہ تقریب پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر بلڈنگ جی ایٹ فورم اسلام آباد میں ہوگی۔ یہ لائٹ شو اپنی نوعیت کا منفرد شو ہے جو اسلام آباد میں پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے جو شائیقن کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ یہ تھری ڈی شو روایتی سکرین کے بجائے عمارت پر پروجیکٹر کی مدد سے کیا جائے گا تاکہ لوگ فاصلے سے بھی اسے دیکھ سکیں۔ یہ لائٹ شو پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹر کی عمارت میں 13 اور 14 اگست کی شام کو دوبارہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :