ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے، مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی

اتوار 12 اگست 2018 22:00

چنیوٹ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا قا ری شبیر احمد عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے، خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلہ میں اپنا کردار اداکرے۔