31ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس 7ستمبر کوہو گی، قاری محمد سلمان عثمانی

اتوار 12 اگست 2018 22:00

چنیوٹ۔12 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیر اہتمام 31ویں سالانہ انٹر نیشنل ختم نبوت کا نفرنس 7ستمبر بروزجمعہ کو چناب نگر میں ہو گی ،فقید المثال تاریخ ساز انٹر نیشنل ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اتحاد امت کا عظیم مظہر ہے ،اس کانفرنس میں دنیا بھر کے علماء کرام ،مشائخ عظام ،عظیم اسکالرز خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

کا نفر نس میں شمولیت کیلئے عالمی ملکی و غیر ملکی ،صدر و وزیر اعظم سمیت و زراء اعلیٰ ،گو رنر صاحبان ،مذہبی و سیا سی و سماجی رہنمائوںعلماء ،وکلاء ،قانون دان ،دانشور و صحافی تمام مکاتب فکر کی سیاسی ،مذہبی ،شخصیات کوحضرات کو خصوصی دعوت نامے جا ری کردئے گئے ہیں ۔یہ کانفرنس عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت فضیلة الشیخ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ ،مولانا عبدالرئوف مکی کی زیر صد ارت میں ہو گی ،اندرون و ممالک کی بڑی اہم شخصیات کانفرنس سے خطاب کریں گی۔

ان خیا لات کا اظہار جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم و ختم نبوت کانفرنس کے کنوینئر قاری محمد سلمان عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے اہل اسلام سے اس عظیم الشان ختم نبوت کا نفرنس میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :