پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

اتوار اگست 22:00

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 26 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) پاکستان نے 26 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت ملیر جیل کراچی سے اتوار کے روز رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو بذریعہ ٹرین لاہور اور پھر واہگہ بارڈر سے بھارت بھیجا جائے گا۔

(جاری ہے)

رہا کئے گئے ماہی گیروں کا تعلق بھارتی ریاست گجرات کے مختلف شہروں سے ہے ان میں تین مسلمان بھی شامل ہیں۔ ان ماہی گیروں کو پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔ تمام ماہی گیروں کے سفری اور دیگر اخراجات انسانی ہمدردی کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن نے ادا کئے ہیں۔