ذی الحجہ کا چاند نظرآگیا، عید الاضحی بدھ 22اگست کو ہوگی‘ مفتی منیب الرحمن

اتوار 12 اگست 2018 22:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحجہ کا چاند نظر آگیاہے اور بروز پیر 13 اگست کو یکم ذوالحجہ1439ھ ہوگی اور عید الاضحی بدھ22 اگست کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس اتوار کو مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہٴ موسمیات کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں قاری محمد حنیف جالندھری ،مولاناسید عبدالخبیر آزاد ، مولاناحافظ عبیداللہ پنہوار،مولانا محمد یاسین ظفر،مولانا ڈاکٹر عبدالرشید الازہری ،مفتی محمد عارف سعیدی اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری ،میاں عنایت الرحمن ،مولانامحمد ظفرسعیدی ، پیرسید شاہد علی شاہ جیلانی ،مولاناحافظ عبدالمالک بروہی،مولاناسید خالد محمودندیم ، مولانا محبو ب علی سہتو،قاری سید اختر شاہ ،قاری عبدالعزیز اشعر، آغا گوہرعلی اورڈائرکٹر اسپیس سائنس (سپارکو) غلام مرتضیٰ فنی معاونت کے لئے اجلاس میں شریک ہوئے۔ دریں اثناء ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں ہنگو( ٹل خیبر پختونخواہ )اور لسبیلہ سے بھی موصول ہوئی ہیں۔