سمٹ سندھ بینک انضمام میں35ارب کی منی لانڈرنگ غائب؟

اسٹیٹ بینک نے دونوں بینکوں انضمام کی اجازت کیوں دی؟ اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے کہ دونوں بینکوں کےانضمام میں36 اکاؤنٹس اور35 بلین کی منی لانڈرنگ کا معاملہ کہیں گم نہ ہوجائیں۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 12 اگست 2018 22:17

سمٹ سندھ بینک انضمام میں35ارب کی منی لانڈرنگ غائب؟
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اگست 2018ء) : سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ سمٹ ،سندھ بینک انضمام سے کیا 35ارب منی لانڈرنگ کا معاملہ غائب ہوجائے گا؟ اس موقع پراسٹیٹ بینک نے دونوں بینکوں انضمام کی اجازت کیوں دی؟ اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے کہ 36 اکاؤنٹس اور 35 بلین کی منی لانڈرنگ کا معاملہ کہیں گم نہ ہوجائیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بینک نے کل قرارداد منظور کی ہے کہ ہم سمٹ بینک کے ساتھ انضمام کریں گے۔

دونوں بینکوں کے انضمام کا بڑا دلچسپ وقت ہے۔معلوم ہونا چاہیے کہ اس وقت 35 بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ کا کیس چل ہے جس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ہے، اسی طرح انور مجید اور ان کے صاحبزادے سمیت دوسرے لوگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اہم بات یہ ہے کہ دونوں بینکوں کے ضم ہونے سے کیا منی لانڈرنگ کے اکاؤنٹس کا معاملہ گم ہوجائے گا؟ ایک سال سے بینکوں کے انضمام کی بات چل رہی ہے لیکن اسٹیٹ بینک نے کیوں ضم کرنے کی اجازت دی ہے؟ ویسے سپریم کورٹ بھی منی لانڈرنگ کیس کی نگرانی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طارق باجوہ شہزادے آدمی ہیں وہ 200 بلین ڈالرز کی بات کرکے وفد بھیجتے ہیں اور پھرواپس آکر خود ہی اس بندے کو معطل کردیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک پربڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ 36 اکاؤنٹس اور 35 بلین کی منی لانڈرنگ کا جوریکارڈ ہے یہ سب سمٹ بینک اور سندھ کے انضمام میں کہیں گم نہ ہوجائیں۔ اب دیکھتے ہیں کہ گورنراسٹیٹ بینک اس ذمہ داری کو کیسے ادا کرتے ہیں۔

محمد مالک نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ ڈیل کی بات ہورہی ہے۔ایک زمانے میں پائلٹ شجاع ہوتے تھے وہ راولپنڈی میں بات کرتے تھے کہاجاتا تھا کہ ان کے تعلقات بڑے اچھے ہیں۔ وہ میاں نوازشریف کے بھی نزدیک ہیں اور وہ رحم کی اپیلیں کرتے ہیں۔ پھر چودھری منیر کا نام چلنا شروع ہوا ۔یہ دونوں لوگ پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ لیکن این آر او ختم نہیں ہوا۔ میاں نوازشریف نے اب ایک بینکر ہیں ان سے بات کی کہ وہ بات چلائیں تاکہ ہمیں کوئی ریلیف مل جائے۔لیکن آج کل وہ معروف بینکر بیمار ہیں اللہ ان کو صحت دے جب وہ ٹھیک ہوجائیں گے توشاید ان کے لیے بھی ٹھیک ہوجائے۔محمد مالک نے کہا کہ اس معروف بینکر کا نام میں آنے والے دنوں میں بتاؤں گا۔