پاکستان تحریک انصاف نے پرویزخٹک کومتحدہ مجلس عمل کی قیادت سے رابطوں کاٹاسک دیدیا

اتوار اگست 22:20

پاکستان تحریک انصاف نے پرویزخٹک کومتحدہ مجلس عمل کی قیادت سے رابطوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کومتحدہ مجلس عمل کی قیادت سے رابطوں کاٹاسک دے دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق رابطے کے بعد ملاقات کے لئے وقت لیا جائے گا جس میں ملکی امور اور حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ، متحدہ مجلس عمل کی قیادت کووزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اور پرویز خٹک میں ملاقات بہت جلد ہوگی ۔