ٹیم کی پوری کوشش ہوتی ہے ہر مید ان میں قومی پرچم بلند رکھیں موجودہ کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے،سرفراز احمد

اتوار اگست 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن سر فراز احمد نے کہا ہے کہ موجودہ کرکٹ ٹیم کا مورال بلند ہے ایشیا کپ میں انڈیا سے مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں پاکستانی ٹیم کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہر میدان میں قومی پرچم بلند رکھیں ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے کے ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام سی او ڈی ہلز کے ڈی اے اسکول گلشن اقبال کراچی میں جشن آزادی کے مرکزی جلسہ سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا سرفراز احمد نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ٹیم نے اچھی پر فامنس دی ہے اور آنے والے بین الا قوامی ایونٹ اور مقابلوں میں بھی قوم ٹیم سے اچھی اُمید یں وابستہ رکھے کے ڈی اے کے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے مابین منظم انداز میں تقریری مقابلے،ملی نغمے اور ٹیبلوز (خاکوں کی تعریف)کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے یکجہتی اور قومی جذبہ پید اہوتا ہے سرفراز احمد نے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے اسکولز کی ٹیچرز کے جذبے اور لگن کو بھی سراہا تقریب کے صدر اور ڈائر یکٹر جنرل ادارہٴ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کیپٹن سرفراز احمد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کراچی کا سپوت ہے اور ہم سب ملک اور قوم کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سمیع الدین صدیقی نے کہا کہ ادارہٴ ترقیات کراچی میں کھیلوں کی سر گرمیوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے قبضہ مافیا سے آزاد کرائے گئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کے اسکول شہریوں کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں جشن آزادی کے حوالے سے مزدور یونین سی بی اے سمیت کے ڈی اے کے تمام اسکولوں کے اساتدہ اور طلباء و طالبات نے بہترین اور روح پرور پروگرام کاانعقاد کیا جس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں جشن آزادی پروگرام کے میزبان مزدور یونین کے چیئر مین عبدالمتین شیخ نے کہا کہ آج طلباء طالبات کی پرفار مینس نے ثابت کردیا ہے کہ کے ڈی اے اسکول شہر میں چلنے والے مہنگے اور پرائیوٹ اسکولوں سے کسی بھی طرح کم نہیں انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے مستقبل میں اپنے وطن کی خدمت خاص طور پر کرپشن سے پاک کرنے کا عہد کریں عبد المتین شیخ نے کہا کہ طلبا ء طالبات اپنے ذہن اور دل میں کرپشن سے نفرت کو اچھی طرح سے بٹھالیں کیونکہ مستقبل میں آپ لوگوں نے ہی ملک وقوم کی باگ ڈوڑ سنبھالنی ہے تقریب سے مزدور یونین کے جنرل سیکر یٹری محمد اشفاق چشتی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا مزدور یونین گذشتہ 30سالوںسے نظریہ پاکستان کو فروغ دے رہی ہے اور اسی نظریہ کی روشنی میں مزدوروں اور ملازمین کی خدمت جاری ہے یہی وجہ ہے کہ مزدور یونین کو کے ڈی اے میں سب سے زیادہ مرتبہ سی بی اے بننے کا اعزاز حاصل ہے جشن آزادی کے جلسہ میںسا بق اولپیئن وسیم فیروز ،ادارہٴ ترقیات کے افسران و مزدور یونین کے عہد ید اروں نے شرکت کی پروگرام کے آخر میں ملی نغموں ،تقریری مقابلے اور ٹیبلوز میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر فیڈرل بی ایریا اسکول ،نارتھ ناظم آباد اسکول اور سی او ڈی ہلز اسکول کے ڈی اے کے طلباء و طالبات کو شیلڈ اور سر ٹیفکیٹس دیئے گئے ۔