روہڑی کے قریب عمرانی برادری کے دو گروہوں میں زمینی تنازعہ پر تصادم ، گیارہ افراد زخمی

اتوار 12 اگست 2018 22:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) روہڑی کے قریب عمرانی برادری کے دو گروہوں میں زمینی تنازعہ پر تصادم ، گیارہ افراد زخمی ، تصادم بڑھ جانے پر پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا ، تفصیلا ت کے مطابق روہڑی کے قریب زمینی تنازعہ پر عمرانی برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہو گیا اور دونو ں گروہوں کی جانب سے ایک دوسرے پر لاٹھیوں اور کلہاڑوں سمیت اسلحہ کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا تصادم کے نتیجے میں دونوں گروہوں کے گیارہ سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طورپر تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی دوسری جانب عمرانی برادری کے دو گروہوں میں زمینی تنازعہ پر تصادم کی اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی قسم کی گرفتاری علم میں نہ آسکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :