Live Updates

پاکستان کی آبادی میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے اور تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں نوجوانوں کو نمائندگی دی ہے، پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں اور وہ ایمان دار لوگوں کو اداروں کا سربراہ لگائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذلفی بخاری کا انٹرنیشنل یوتھ ڈے سیمنار سے خطاب

اتوار 12 اگست 2018 22:30

ْ راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے اور تحریک انصاف نے حقیقی معنوں میں نوجوانوں کو نمائندگی دی ہے، پوری قوم کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں اور وہ ایمان دار لوگوں کو اداروں کا سربراہ لگائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کوایک مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل یوتھ ڈے سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، میری طرح اوربھی پاکستانیوطنواپس آئیں گے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ، پاکستان کی تقدیر بدلنے والی ہے اورنوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ نوجوانوں کو مخاطب کیا ہے،تحریک انصاف نوجوانوں کے لیے فنی تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرے گیاورغریب اورمتوسط طبقے کو خوشحال بنائیں گے۔ ذلفی بخاری نے کہا کہ نوجوانعمران خان کے دست وبازو بنیں تاکہ ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوایماندار قیادت مل گئی ہے اب پوری دنیامیںسبز پاسپورٹ کو صحیح معنوں میں تکریم ملے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات