رواں سال دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمیں حجاج میں ابھی تک کسی وبائی یا متعدی مرض کی کوئی رپورٹ نہیں آئی‘ سعودی وزارت صحت

اتوار اگست 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) سعودی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال دنیا بھر سے حجاز مقدس پہنچنے والے عازمیں حجاج میں ابھی تک کسی وبائی یا متعدی مرض کی کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔سعودی وزارت نے عالمی صحت کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے رہنما اصولوں اور معیارات پر عمل کرتے ہوئے وبائی امراض کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام عالمی صحت کے اداروں کی رپورٹس کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان رپورٹسکو حج آپریشن کی تیاریوں کا حصہ بنایا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے ان رپورٹس کی روشنی میں متعدد حفاظتی اقدامات اٹھائے اور تمام ممالک میں ان اقدامات اورتدابیرسے متعلق اپنے سفارتخانوں کے ذریعے آگاہی پھیلائی۔ وزارت کی طرف سے عازمیں حجاج کے داخلے کے مقامات پرمبصر سنٹرز اور صحت سہولت سنٹرز کا قیام بھی عمل میں لایاگیا ہے۔ یہ مراکز عازمیں کو وبائی امراض سے بچائو کی ویکسین فراہم کر رہے ہیں۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 12لاکھ 12 ہزار 663 عازمیں حجاج ان خدمات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :