پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مثبت سیاست کی بات کی گئی،راجہ پرویز اشرف

ایسی سیاست کریں گے جس سے جمہوریت مضبوط ہو،بلاول بھٹو نئے جذبے کے ساتھ پارلیمنٹ میں جارہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

اتوار 12 اگست 2018 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مثبت سیاست کی بات کی گئی ایسی سیاست کریں گے جس سے جمہوریت مضبوط ہو۔ بلاول بھٹو نئے جذبے کے ساتھ پارلیمنٹ میں جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پہلی بار اسمبلی میں جارہے ہین وہ آج نئے جذبے کے ساتھ پارلیمنٹ میں جائیں گے پاکستان کی نوجوان قیادت حلف اٹھائے گی اور پیپلزپارٹی کی قیادت کرے گی انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مثبت سیاست کی بات کی گئی ہے اور پیپلزپارٹی ایسی سیاست کرے گی جس سے جمہوریت مضبوط ہو۔