وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کا بھمبر برساتی نالہ میں مسافر وین حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اتوار 12 اگست 2018 22:40

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بھمبر برساتی نالہ میں مسافر وین حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے گہرے دکھ ‘ رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ سے حادثے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے مون سون پیشگی وارننگ الرٹ جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر نے واضح ہدایات میں کہا ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں‘ وزیر اعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں متعلقہ اداروں کو خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ وہ بارشوں کے دوران الرٹ رہیں‘ ضلعی انتظامیہ کے تمام امدادی و انتظامی ادارے عوام کو برساتی نالوں کی صورتحال سے آگاہ رکھیں۔

(جاری ہے)

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب موسلادار بارش میں بھمبر پنڈی جنجوعہ روڈ الخیر یونیورسٹی کے پاس برساتی نالے میں راولپنڈی سے تحصیل سماہنی جانے والی ہائی ایس آر پی ٹی 9187 صبح 3.30 بجے پانی میں بہہ گئی جسکے نتجہ میں2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بجق ہوئی, لاشوں کو ڈی ایچ کیو بھمبرمنتقل جبکہ 13 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہی.ڈی سی بھمبرسردار خالد,ایس پی چوہدری ذوالقرنین کی سربراہی میں 4 گھنٹے کے بعد ریسکیوآپریشن مکمل کیا گیا.مرنے والوں کا تعلق قصبہ چاہی چھوا غازیاں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :