وزیراعظم آزادکشمیر کی خصوصی ہدایات پر جشن آزادی پاکستان انتہائی شایان شان طریقہ سے منایاجائے گا‘ ڈپٹی کمشنر باغ

اتوار 12 اگست 2018 22:40

باغ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کی خصوصی ہدایات پر اس سال جشن آزادی پاکستان انتہائی شایان شان طریقہ سے منایاجائے گا۔جشن آزادی کی تقریب کے حوالہ سے اورضلع باغ میںتمام ترانتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر باغ سردار محمد وحید خان نے گزشتہ ہفتہ جشن آزادی تقریبات کوشایان شان طریقہ سے منانے کے لیے ضلعی آفیسران ،سول سوسائٹی ،انجمن تاجران،شہریان ،وکلاء صحافی ،بینک کے آفیسران اوردیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ میٹنگ کرکے انتطامات کوحتمی شکل دیدی تھی۔

اس حوالہ سے تمام محکمہ جات نے جشن آزادی کوبنانے کے لیے تیاریاں تیزسے شروع کررکھی ہیں۔شہرکورنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیاہے اور پاکستان کاقومی پرچم شہر اورتمام سرکاری دفاتروں میں آویزں کردیے گئے ہیں۔