کوئٹہ،کوئلہ کی کان میں سلنڈر دھماکہ 6 کانکن جاں بحق، 13 پھنس گئے

اتوار 12 اگست 2018 23:10

کوئٹہ،کوئلہ کی کان میں سلنڈر دھماکہ 6 کانکن جاں بحق، 13 پھنس گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کی کان میں سلنڈر دھماکہ 6 کانکن جاں بحق جبکہ 13 پھنس گئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی اور مارواڑ کے قریب گیرانی میں میرکول مائن میں دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے کان میں کام کرنے والے کئی کانکن پھنس گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ پہنچ گئی 6 کانکن کی لاشیں برآمد کر لی گئیں جبکہ دیگر کانکن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے شدید زخمی ہونے والے کانکنوں کو فوری طورپر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :