ْنیشنل پارٹی پنجگور نے بی این پی عوامی کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے الزامات کو مسترد کردیا

اتوار 12 اگست 2018 23:10

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے بی این پی عوامی کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے پنجگور کے تمام زمینداروں کا تعلق کسی نہ کسی پارٹی یا جماعت سے ہے اگر کوئی زمیندار کسی پارٹی سے وابستگی رکھتا ہو کیا اس زمیندار کا حق نہیں کہ وہ ان سہولتوں سے فائدہ حاصل کریں اگر کسی زمیندار کا تعلق کسی پارٹی سے ہے حکومت نے ان پر پابندی عائد کی ہے تو سب سے پہلے حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور کو فوری طور پر بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں کیونکہ حاجی مولابخش سنجرانی بی این پی عوامی کا سابق ضلعی ارگنائزر اور موجودہ ارگنائزر کمیٹی کے ممبر حاجی خالد بی این پی عوامی کا ضلعی ارگنائزر اور حاجی منصور احمد بی این پی عوامی کا ضلعی رہنما ہے ان کو بحیثیت سیاسی جماعت کے عہدیدار یہ حق نہیں پھنچتا کہ وہ زمیندار ایکشن کمیٹی کا نام استعمال کرکے زمیندار ایکشن کمیٹی کو ایک سیاسی جماعت کے ترجمان کے طور پر استعمال کریں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے ضلعی ترجمان نے نام نہاد سیاسی جماعت کے زمیندار ایکشن کمیٹی کے پرریس کانفرنس کے ردعمل میں کیا ترجمان نے کہا کہ اگر حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور احمد واقعی زمینداروں سے مخلص ہے تو وہ 2008سے لیکر 2013 تک کے زمینداروں کے نام پر حاصل ہونے والے بلڈوزر گھنٹہ سولر تالاب چیف انجن مشین کا حساب پنجگور کے زمینداروں کے سامنے رکھے کہ وہ کہاں استعمال ہوئے اور کس نے سرکاری وسائل کو استعمال کرکے پنجگور کے چاروں طرف زرعی زمین اپنے نام الائٹ کرکے زمینداروں کی حق تلفی کی ہے حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور احمد پنجگور کے زمینداروں کو کھجور کے درختوں پر اسپرے کے نام زہر استعمال کرکے پنجگور کے کھجور کے درختوں کی نسل کشی کا بھی حساب دیں کہ سابق وزیر زراعت نے اپنی کرپشن کو سفید کرنے کیلئے اربوں روپے اسپرے کے نام سرکار ڈے حاصل کرکے پنجگور کے کھجور کے درختوں پر زہریلی کیمیکل استعمال کرکے کھجور کے درختوں کو تباہی سے ہمکنار کیا پنجگور کے زمیندار حاجی مولابخش سنجرانی حسجی خالد اور حاجی منصور احمد سے سوال کرنے پر حق بجانب ہونگے اس دور میں اپ تینوں کیوں خاموش تھے اسلیلئے کہ یہ تمام عمل اپ کی پارٹی اور اپ کی لیڈر کررہیتھے نیشنل پارٹی نے اپنے دور میں پنجگور کے تباہ حال زرعی ماحول کو دوبارہ زندہ کرکے زمینداروں کو تمام زرعی سہولت فراہم کرکے انھیں انکی پاں پر کھڑا کردیا ہے زمینداروں کو سولر بلڈوز گھنٹہ زرعی مشین بلا امتیاز فراہم کرکے پنجگور کے زراعت کو دوبارہ زندہ کردیا اگر پنجگور میں زراعت کو ترقی ملی ہے تو وہ نیشنل پارٹی کی عوامی نمائندوں کی بے لوص خدمت کا نتیجہ ہے ترجمان نے کہا کہ اگر مزکورہ تینوں افراد کو زمینداروں کی حقوق کا خیال ہے تو وہ بی این پی عوامی کی نمائندگی سے دستبردار ہو کر زمینداروں کی نمائندگی کریں ویسے بھی زمینداروں نے سیاسی وابستگی کی بنا پر حاجی مولابخش سنجرانی پر عدم اعتماد کرکے انھیں صدارت سے سبکدوش کردیا ہے وہ زمیندار ایکشن کمیٹی کے نام استعمال کرنے کے بجائے بی این پی عوامی کا نام استعمال کریں کسی کو اعتراض نہیں ہے حاجی مولابخش سنجرانی حاجی خالد اور حاجی منصور احمد کا مزکورہ پریس کانفرنس زمینداروں کی حقوق کی ترجمانی نہیں بلکہ اسداللہ کی بحیثیت ایم پی اے شپی کی مناسبت سے اپنی نوکری پکی کرنے کا پریس کانفرنس ہے جس کی بیان کا مطلب ان سے داد وتحسین حاصل کرنے کی کوشش ہے پنجگور کے زمیندار ایسے بہودہ الزامات سیخوفزدہ نہیں ہونگے۔

متعلقہ عنوان :