بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھائیں گے،میر نعمت اللہ زہری

ماضی کی طرح صوبہ کو پسماندہ نہیں رکھیں گے تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،وفد سے بات چیت

اتوار اگست 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی نوبزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومت عملی اقدامات اٹھائیں گے ماضی کی طرح صوبہ کو پسماندہ نہیں رکھیں گے تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے اور صوبہ میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا اور بے روزگاری کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے پارٹی چیئرمین عمران خان اور صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار جام کمال کو وزیراعلیٰ شپ کے لئے ووٹ دیں گے اور صوبہ میں تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کے اتحادی ہیں اور ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو سپورٹ کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے نچلے سطح سے سیاست کا آغاز کیا ہے اور بلوچستان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے اور اس مسئلہ کو حل کرنے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت بننے کے بعد ہماری ترجیح ہوگی کہ صوبہ میں میرٹ پرروزگار دینا ہوگا اورصوبہ کے ساحل و وسائل پر مشترکہ طورپر لائحہ عمل طے کر کے مشترکہ طورپر جدوجہد کریں گے ۔