پیپلزپارٹی نے ملک کی ترقی ‘ خوشحالی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے، میر علی مدد جتک

اتوار 12 اگست 2018 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ملک کی ترقی ‘ خوشحالی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے ہر فورم پر جدوجہد کی ہے پیپلزپارٹی 14 اگست کو شایان شان طریقے سے منائیں گے زندہ قومیں ہی اپنی آزادی کو مناتی ہیں پاکستان کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے پیپلزپارٹی ملک کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر کسی بھی مسئلہ کو حل کرنا ہوگا تو اس کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ ہم احساس محرومی کا شکار ہیں اور احساس محرومی کو ختم کرنے کے لئے ہم سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے پیپلزپارٹی نے بلوچستان کی پسماندگی کو ختم کرنے اور صوبہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے ہرممکن اقدامات اٹھائے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ عوام کو روزگار دینے کے لئے نئی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے کیونکہ عوامی مسائل حل کئے بغیر کوئی بھی حکومت کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان آزاد ہوا اور ہمیں اپنی آزادی کی قدر کرنا چاہئے زندہ قومیں ہی آزادی کے دن مناتی ہیں ملک کو حاصل کرنے کے لئے ہم نے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور ملک دشمن عناصر قوتیں ملک اور صوبہ کی ترقی نہیں چاہتی اس لئے وہ رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔