Live Updates

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،نریندر مودی

امید ہے کہ عمران خان کی حکومت خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کیلئے کام کرے گی ،انٹرویو

اتوار 12 اگست 2018 23:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2018ء) بھارتی وزیراعظم نرنیدر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں امید ہے کہ عمران خان کی حکومت خطے کو دہشت گردی سے محفوظ بنانے کے لئے کام کرے گی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بھارتی نیوز ایجنسی کو ا نٹر ویو دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں ہم نے تعلقات کی بہتری کے لئے اقدامات کئے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ عمران خان کی نئی آنے والی حکومت خطے کو دہشت گردی اور تشدد سے محفوظ بنانے کے لئے کام کرے گی ا ور محفوظ ،مستحکم اور خوشحال ہمسائے کے قیا م کیلئے کام کریگی ۔

انکا کہناتھا کہ میںہمیشہ کہتا ہوں کہ ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اور اس حوالے سے ہم نے کئی اقدامات کئے ہیں ،میں نے عمران خان کو انکی حالیہ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ تاہم مودی پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور بھارت کی رواں سال اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس میں شمولیت کے حوالے سے سوالات کو گول کرگئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات